الیکشن کمیشن کا پی کے91 میں آر او کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

شائع December 27, 2023 اپ ڈیٹ December 27, 2023 04:51pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی معطلی کے بعد پی کے 91 بغیر آر او کے ہے، عدالتی التوا کے حالات میں الیکشن کمیشن کے لیے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر عرفان اللہ کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026