ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

شائع December 29, 2023 اپ ڈیٹ December 29, 2023 09:03am
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسی طرح مری گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اور گردو نواح میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026