آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عطا تارڑ

شائع December 29, 2023 اپ ڈیٹ December 29, 2023 02:22pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے معصوم کا لفظ استعمال کیا، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پہلے گڈٹو سی یو اب معصوم کہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کو جیل سے بھی مہم کی اجازت دی گئی، اس شخص نے پوری قوم کے سامنے سائفر لہرایا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے لاڈلہ ازم کی نئی ٹرم استعمال کی جارہی ہے، لاڈلے کو لانچ کرنے کے لیے وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026