• KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

کوئی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

شائع اپ ڈیٹ
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر  زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی—فوٹو:ڈان نیوز
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نےپیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیول پلئینگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026