• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

دسمبر 2023 میں 21 ارب روپے سے زائد کے ریکارڈ محصولات جمع، سندھ بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ جاری

شائع January 1, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2024 12:39pm

سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) نے ماہ دسمبر میں 21 ارب روپے سے زائد کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، بورڈ نے محصولات کی ششماہی رپورٹ جاری کردی

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دسمبر 2023 میں سندھ ریوینو بورڈ نے 21 ارب 30 کروڑ روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، موجودہ محصولات دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہیں۔

سندھ ریوینو بوڑد کے مطابق دسمبر 2022 میں ساڑھے 17 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ایک کھرب 8 ارب 60 کروڑ روپے کےمحصولات جمع کیے گئے۔

موجودہ محصولات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے 35 فیصد زائد ہیں، مالی سال 2023-24 میں محصولات کا ہدف 2 کھرب 35 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026