• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Sunny 32.3°C

کراچی: پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

شائع اپ ڈیٹ
پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا  واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکر مار کر پولیس اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزم سرکاری افسر کا بیٹا ہے۔

پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

پولیس نے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026