• KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C

بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، نگران وزیر تجارت

شائع January 2, 2024 اپ ڈیٹ January 2, 2024 05:05pm
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا — فائل فوٹو: 24 چینل یوٹیوب
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا — فائل فوٹو: 24 چینل یوٹیوب

نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے جبکہ ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے تجارتی اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

نگران وزیر تجارت نے کہا کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے برآمدات کے اہداف حاصل کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026