• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

کورونا وائرس کی نئی قسم جے این-1 سے متعلق قومی ادارہ صحت کی ہیلتھ ایڈوائزری جاری

شائع January 3, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی نئی قسم جے این-1 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سارس کووڈ 2 کی اس قسم کے پھیلاؤ کا جائزہ لے رہا ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے، نئی قسم پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن کھانسی, نزلہ اور زکام کے مریض پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن، اور ٹیسٹنگ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ کل (2 جنوری) پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 16 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سے قبل 28 دسمبر کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کورونا کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024