• KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C
  • KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار

شائع January 4, 2024 اپ ڈیٹ January 4, 2024 08:23am
رات گئے گلشن اقبال پولیس کا ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی
رات گئے گلشن اقبال پولیس کا ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی میں رات گئے گلشن اقبال پولیس کا ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم نقیب اللہ سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

موچکو کے علاقے مشرف کالونی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں دھرلیا گیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قائد آباد پولیس اور بوٹ بیسن پولیس نے بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لُوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026