پی ٹی آئی کا امیدواروں کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

شائع January 6, 2024 اپ ڈیٹ January 6, 2024 11:42am
پٹیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے اور مہم چلانے سے روکا جارہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
پٹیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے اور مہم چلانے سے روکا جارہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

امیدواروں کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلا ونگ نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

درخواست گزار ظہور محسود نے پٹیشن میں کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے اور مہم چلانے سے روکا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکلا ونگ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین ہر شہری کو انتخابات میں حصہ لینے اور مہم چلانے کا حق دیتا ہے۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ اداروں کو آئین پر عمل درآمد کا پابند بنائے جانے کی استدعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026