• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

لاہور: ورکرز کنونشن میں پیپلزپارٹی کے کارکن لڑ پڑے، لاتوں، گھونسوں کی بارش

شائع January 7, 2024 اپ ڈیٹ January 7, 2024 04:52pm
—فوٹو:سوشل میڈیا
—فوٹو:سوشل میڈیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران کارکن آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جیالے آپس میں الجھ پڑے۔

کارکنوں کے درمیان حلقہ پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کی تقریب میں بلاول بھٹو کی آمد سے قبل جھگڑا ہوا۔

لڑائی کے دوران کارکنوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے کردی جب کہ جھگڑے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026