• KHI: Clear 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C
  • KHI: Clear 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C

پنجاب: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے پانچ نئے مریض رپورٹ

شائع January 8, 2024 اپ ڈیٹ January 8, 2024 10:32am
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے پانچ نئے مریض سامنے آگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کُل 9 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 4 نئے مریض رپورٹ ہوئے، رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہو گئی۔

مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک نیا مریض سامنے آیا، ڈینگی کے ایک مریض کا تعلق فیصل اباد سے ہے۔

علی جان خان نے بتایا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 7 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے دو مریض زیر علاج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026