• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

لاہور: عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

شائع January 8, 2024 اپ ڈیٹ January 8, 2024 11:30am
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقے پی پی 150 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عباد فاروق کی اپیل مسترد کردی۔

وکیل اعتراض کنندہ نے بتایا کہ عباد فاروق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام پر گاڑی کو چھپایا۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عباد فاروق کی اپیل مسترد کر دی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے قصور کے حلقے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد کیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026