پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔

پاک-نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

پاکستان اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

تبصرے (0) بند ہیں