• KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کونوٹس جاری

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر مملکت آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں ان افراد کو 19 فروری کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026