• KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

’پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا، 2 ارب روپے مختص کردیے گئے‘

شائع اپ ڈیٹ
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا—فوٹو: عرفان سدوزئی
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا—فوٹو: عرفان سدوزئی

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے، حکومت پاکستان نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جب کہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ گز شتہ 4 برس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت چار ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی بہتری کے لیے منفرد اقدامات جاری ہیں۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026