• KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض ’روول اوور‘ کرنے کیلئے یو اے ای کو خط

شائع January 9, 2024 اپ ڈیٹ January 9, 2024 07:19pm
مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے 2 ارب ڈالر قرض روول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو خط لکھ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خزانہ کی اس معاملے پر اماراتی حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ایک ارب ڈالر کے قرض پر سود کی شرح 3 فیصد اور دوسرے ارب پر ساڑھے 6 فیصد ہے۔

مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026