• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

پاکستان، سعودی عرب کے درمیاں رواں ہفتے ریکوڈک منصوبے پر معاہدے کا امکان

شائع January 9, 2024 اپ ڈیٹ January 9, 2024 06:20pm
فیوچر منرلز فورم 11 جنوری تک جاری رہے گا — فائل فوٹو: عبدالرازق
فیوچر منرلز فورم 11 جنوری تک جاری رہے گا — فائل فوٹو: عبدالرازق

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں رواں ہفتے ریکوڈک منصوبے پر معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ فیوچر منرلز فورم کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد نگران وزیر توانائی محمد علی کی قیادت میں فیوچر منرلز فورم میں شریک ہے۔

فورم کا مقصد افریقہ، مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا میں معدنی ذخائر کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

فیوچر منرلز فورم 11 جنوری تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026