• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C

کندھ کوٹ: ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، دم گھٹنے سے 4 ملازمین جاں بحق

شائع January 10, 2024 اپ ڈیٹ January 10, 2024 01:51pm
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلینڈر جلا کر سو رہے تھے۔

سلینڈر سے لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی اور چاروں ملازمین دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرؤف اور ملازم ماجد شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026