• KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا

شائع January 13, 2024 اپ ڈیٹ January 13, 2024 04:11pm
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں اضافہ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار آج شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران (آر اوز) سے انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جمع کرانےکا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ آر اوز کو جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی ٹکٹ جمع کرانےکے لیے وقت بڑھایا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ وقت بڑھایاجائے تاکہ تمام امیدوار اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کروا سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026