• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شائع January 16, 2024 اپ ڈیٹ January 16, 2024 11:35am
گزشتہ 3  روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔ مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں نوے ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026