• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C

عمران خان نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کردیا

شائع اپ ڈیٹ
بانی پی ٹی آئی  کی جانب سے دائر درخواست  میں چیئرمین نیب اور  دیگر کو فریق بنایا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

بانی تحریک انصاف عمران خان نےتوشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

بانی تحریک انصاف نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں 28 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جیل ٹرائل کے یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026