کراچی: عمارت گرنے کا معاملہ، ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

شائع January 17, 2024 اپ ڈیٹ January 17, 2024 10:22am
عمارت گرنے کی  انکوائری میں ایس بی سی اے افسران اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار پائے گئے—فائل فوٹو:امتیاز علی
عمارت گرنے کی انکوائری میں ایس بی سی اے افسران اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار پائے گئے—فائل فوٹو:امتیاز علی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے میں عدالتی حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اگست 2022 میں عمارت گرنے کی تحقیقات میں ایس بی سی اے کے افسران، اہلکار اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار دیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں اگست2022 میں عمارت گری تھی، عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرنے کی انکوائری میں ایس بی سی اے افسران اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار پائے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026