• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.3°C

لاہور: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمی

شائع اپ ڈیٹ
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا—فائل فوٹو:
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا—فائل فوٹو:

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026