• KHI: Partly Cloudy 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Sunny 26.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Sunny 26.1°C

تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کریں، چیئرمین نیب

شائع اپ ڈیٹ
چیئرمین نیب نے کہا کہ تاجربرادری کو غیرضروری دباؤ، دھمکیوں سے محفوظ رکھا جائے گا—فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ
چیئرمین نیب نے کہا کہ تاجربرادری کو غیرضروری دباؤ، دھمکیوں سے محفوظ رکھا جائے گا—فائل فوٹو: نیب ویب سائٹ

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں، انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے تاجروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سیل بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو غیر ضروری دباؤ اور دھمکیوں سے محفوظ رکھا جائے گا، تاجر برادری کے خلاف زیر التوا تمام مقدمات کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ تاجر بلاخوف و خطر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں، انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026