بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے سے اسٹارز کی قلت: انضمام

شائع September 10, 2013

ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق، نئے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دے رہے ہیں۔ اے ایف پی  تصویر
ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق، نئے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دے رہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ماضی کی طرح سٹار کھلاڑی متعارف کرانے سے محروم ہے۔

 اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے جاوید میانداد، ظہیر عباس، باسط علی، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر سمیت کئی دوسرے عظیم کھلاڑی متعارف کرائے اور آج کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر نظر نہیں آ رہا۔

  ہمارے پاس کوالٹی پلیئرز کی کمی ہے اور اس کی وجہ انٹرنیشنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان بہت محنتی ہیں اور زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اس کا ثبوت ہے ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

  اگر پہلے ٹیسٹ میں یونس ڈبل سنچری نہ بناتے تو پاکستان میچ ہار جاتا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتری کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرے۔

  سابق کپتان نے کہا کہ اگر کوئی موجودہ یا سابق کرکٹر کسی پر تنقید کرے تو پی سی بی کو چاہیے کہ وہ اس سے پوچھ گچھ کرے اور ثبوت پیش نہ کرنے پر اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025