• KHI: Partly Cloudy 35.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

شائع January 18, 2024 اپ ڈیٹ January 18, 2024 11:46am
—فائل/ فوٹو: اے پی پی
—فائل/ فوٹو: اے پی پی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 37 شہریوں سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی گولڑہ موڑ اسلام آباد میں کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ آپریشن میں ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث بد نام زمانہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے شہریوں کے ساتھ عمرے کے نام پر فراڈ کیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم امجد حسین کو گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم پیسے بٹورنے کے باوجود شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026