• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

گلگت بلتستان: پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی

شائع January 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

گلگت بلتستان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق گلگت بلتستان پولیس نے بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس کے قریب نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے جبکہ متعلقہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم پل کے نیچے لوہے کے پائپ میں نصب کیا گیا تھا، بم کو پل کے چوکیدار نے مشکوک پارسل سمجھ کر سڑک پر رکھ دیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نصب کیے گئے بم کی جگہ سے سینئر پولیس افسران اور ججز کو گزرنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024