• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

باجوڑ میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر، پولیس اہلکار زخمی

شائع January 19, 2024 اپ ڈیٹ January 19, 2024 11:19am
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق فائرنگ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026