اسرائیلی فوج کے حملوں میں کمی نہ آسکی، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردیے اور بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا۔

خان یونس کے ناصر ہسپتال کے حالات ’ناقابل برداشت‘ ہو چکے ہیں وہاں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق اسرائیل نے ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر گئے۔

اس کےعلاوہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب ایک اپارٹمنٹ بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق طولکرم کیمپ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش ملی، 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے اسرائیلی چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد مارے گئے، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 620 افراد ہلاک اور 61 ہزار 830 زخمی ہوئے، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں