گھوٹکی: قبائلی جھگڑے کے دوران فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

شائع January 20, 2024 اپ ڈیٹ January 20, 2024 12:08pm
لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے قریب 2 قبائل کے درمیان جاری تصادم میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے مقام پر دیرینہ تنازع پر سندرانی برادی کے افراد نےگاؤں جام ساوند پر حملہ کیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ساوند برادری کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کشیدگی کی روکنے کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026