• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

ایک طرف معاشی، دوسری طرف جمہوری بحران ہے، بلاول بھٹو

شائع January 24, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک طرف معاشی اور دوسری طرف جمہوری بحران ہے۔

بھلوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست نہیں، اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں، چوتھی بار الیکشن لڑنے والا اپنے منشور کا نہیں بتا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہے، شیر کی حکومت میں کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کا خون چوسا جاتاہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اقتدار میں آکر کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، جیالے گھر گھر پیغام پہنچائیں، تنخواہ دگنی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو ریلیف دیں گے، مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024