• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm

راولپنڈی: ایف بی آر کی کارروائی، جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری سیل

شائع January 24, 2024
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے جھنگی سیداں پشاور روڈ پر جعلی سگریٹ بنانے والی  فیکٹری پر چھاپہ مارا — فائل فوٹو
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے جھنگی سیداں پشاور روڈ پر جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا — فائل فوٹو

وفاقی ریونیو بورڈ کے ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے کارروائی کرکے جھنگی سیداں میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری سیل کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رکن ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت اور چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی زیر نگرانی جھنگی سیداں کے علاقے میں جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز ریاض خان کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت خان اور ان کی ٹیم نے جھنگی سیداں پشاور روڈ پر جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے عملے نے کروڑوں روپے کی مشینری اور جعلی سگریٹ برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی۔

مذکورہ فیکٹری ایک عمارت کی بیسمنٹ میں خفیہ طریقے سے بنائی گئی تھی جہاں مختلف برانڈز کے سگریٹ جعلی طور پر تیار کیے جارہے تھے اور پاکستان بھر میں سپلائی کیے جارہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024