• KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C
  • KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.9°C

ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی

شائع January 30, 2024 اپ ڈیٹ January 30, 2024 11:32am
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں، جمہوریت ہماری سیاست ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ چیئرمین، شریک چیئرمین اور آصفہ بی بی بھی اس وقت عوام میں ہیں، ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کو چند ہاتھوں کے بجائے گردش میں رکھنا چاہتے ہیں، کچلے ہوئے طبقات کو اوپر لایا جائے، ہم نے آئینی سماجی حقوق کی ہمیشہ حفاظت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026