• KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

عمران خان نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا دیا، عطا تارڑ

شائع January 30, 2024 اپ ڈیٹ January 30, 2024 01:34pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج ہر محب وطن پاکستانی کی جیت ہوئی، عمران خان نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا دیا۔

عطا تارڑ نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا بیانیہ گھرا گیا، سائفر پاس تھا، جب ہی کہا کہ اس سے کھیلنا ہے، ان کی آڈیو بھی لیک ہوئی کہ سائفر سے کھیلنا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں خود سائفر لہرایا، کسی نے نہیں کہا تھا کہ ان کی حکومت ختم کرنےجارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، آج ہر محب وطن پاکستانی کی جیت ہوئی، سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026