ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

شائع February 1, 2024 اپ ڈیٹ February 1, 2024 08:41pm
اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 21 کروڑ ڈالر رہ گئے — فائل فوٹو: اے ایف پی
اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 21 کروڑ ڈالر رہ گئے — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کمی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان مرکزی بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 21 کروڑ ڈالر رہ گئے، جبکہ نجی بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 4 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026