• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ تنازع کے مستقل حل پر زور

شائع February 6, 2024
—فوٹو: ایکس/انٹونی بلنکن
—فوٹو: ایکس/انٹونی بلنکن

امریکا اور سعودی عرب نے غزہ تنازع اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، 2 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کے مستقل حل پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور غزہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔

امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب کے بعد مصر، قطر، اسرائیل اور فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025