• KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C
  • KHI: Cloudy 30.9°C
  • LHR: Sunny 30.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.9°C

ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم، جلسے، اشتہارات، کارنر میٹنگ پر پابندی

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا جس کے بعد اب کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 فروری کی رات 12 بجے تک امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا وقت دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ رات 12 بجتے ہی ختم ہوچکا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقررہ وقت کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرونک/پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی ہے، انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026