• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Rain 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اعصام الحق اگلے 4 سال کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل میجر جنرل (ر) اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے۔

اس کےعلاوہ کرنل (ر) ضیا سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے سر انجام دیے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد اعصام الحق نے اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026