Live Election 2024

بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 48 نشستوں کے نتائج، پیپلزپارٹی 11 پر کامیاب

شائع February 10, 2024 اپ ڈیٹ February 10, 2024 02:25pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی کُل 51 نشستوں میں سے 48 کے نتائج جاری کردیے، پیپلز پارٹی نے ایوان میں سب سے زیادہ 11 نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی میں 9، 9 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ آزاد امیدوار 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) 4 اور نیشنل پارٹی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 2، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، حق دو تحریک بلوچستان، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشستیں اپنے نام کیں۔

3 نشستوں کے نتائج کا اعلان تاحال نہ ہوسکا جبکہ کسی بھی نشست پر انتخابات ملتوی نہیں ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026