• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.2°C

کوئٹہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے قتل کردیا

شائع اپ ڈیٹ
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لیڈی کانسٹیبل کو اس کے شوہر نے قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل کی شناخت سمیرا بی بی کے نام سے ہوئی جے اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم مقتولہ کا تیسرا شوہر تھا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور واردات کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026