• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
Live Election 2024

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کل اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

شائع February 16, 2024 اپ ڈیٹ February 16, 2024 11:40am

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے مبینہ دھاندلی کے خلاف کل اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کل تمام پی ٹی آئی کے کارکنان جناح پارک میں جمع ہوں، میں احتجاج کو خود لیڈ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو یکسر مسترد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کل قوم کو احتجاج کی کال دے دی ہے، کل پورا پاکستان نکلے گا تو دھاندلی واضح ہوجائے گی، اگر کل کوئی احتجاج میں شرپسند عناصر آئے تو کارکنان اسے فورسز کے حوالے کریں، کل اسلام آباد، روالپنڈی سے تمام کارکنان ایف نائن میں جمع ہوں، مولانا نے مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026