• KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C

انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع February 16, 2024 اپ ڈیٹ February 16, 2024 11:25am
—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ
—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ درخواست 4 روز قبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیے جائیں اور 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026