• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:14am Sunrise 4:57am

نسیم اپنے بھائیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کرنے سے منع کررہے تھے، شاداب خان

شائع February 16, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اپنے دونوں بھائیوں نوجوان فاسٹ باؤلر عبید شاہ اور حنین شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کررہے تھے۔

شاداب خان نے کرکٹ پاکستان نامی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا کلچر ایسا ہے کہ ٹیم میں اگر کسی کا بھائی، بیٹا، پوتا اور بھتیجا شامل ہوجائے تو الزام لگایا جاتا ہے کہ سسٹم کی وجہ سے ہی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اسی وجہ سے نسیم شاہ بہت ٹینشن میں تھے اور وہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کررہے تھے لیکن ظاہر ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کو دیکھنا تھا اور بہترین آپشنز کا انتخاب کرنا تھا خاص طور پر ابھرتی ہوئی کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو شامل کرنا تھا جو سب سے اہم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر ابھرتے ہوئے کھلاڑی اچھے ہیں تو ٹیم کا کمبی نیشن بہت مضبوط ہوگا، حنین پچھلے دو سیزن سے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہمیں یقین نہیں تھا کہ عبید شاہ کو بھی ہم منتخب کریں گے لیکن خوشقسمتی سے وہ بھی ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔’

شاداب نے نسیم کی فٹنس کے بارے میں اپڈیٹ دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ نسیم انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اب مکمل طور پر فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے کیمپ کے دوران میچز کھیلے ہیں اور نسیم اب مکمل طور پر فٹ نظر آرہے ہیں، انجری کے بعد صحت یاب ہونے میں وقت لگتا ہے، ہمیں امید ہے کہ نسیم پہلے دن سے اپنی بہترین کارکردگی پر واپس آئیں گے، لیکن ہم انہیں وقت بھی دیں گے کیونکہ ایک کھلاڑی کو فارم میں واپس آنے میں وقت لگتا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے دوران گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ کے علاوہ نوری اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جب کہ لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

تقریب کا آغاز شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کے لیے ساڑھے 3 بجے کھولے جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم اسکواڈ

شاداب خان کی کپتانی میں گزشتہ سیزن میں اسلام آباد نے ابتدائی میچوں میں بہت عمدہ کارکردگی دکھائی تھی اور اکثر تجزیہ نگار اسے فائنل میں دیکھ رہے تھے لیکن اپنے آخری تین میچ ہار کر وہ بہت پیچھے رہ گئے تھے۔

اسلام آباد کی ٹیم کم وبیش وہی ہے البتہ جورڈن کوکس اور عماد وسیم کی شمولیت سے ٹیم کافی مضبوط ہوگئی ہے۔

شاداب خان، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید شاہ، جورڈن کوکس، عماد وسیم، اعظم خان، ٹائمل ملز، الیکس ہیلز، فہیم اشرف، کولن منرو، ایتھیو فورڈ، سلمان علی آغا، قاسم اکرم، شاہاب خان، رومان رئیس، شماعیل حسین، ٹام کورن۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024