• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Clear 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Clear 11.9°C

پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک پارٹی صدارت، رکنیت سے مستعفی

شائع February 17, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کے استعفے کی خبر سامنے آئی تھی۔

تاہم سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے استعفیٰ دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی۔

ضیااللہ بنگش نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ میں نے پرویز خٹک سے بات کی ہے اور انہوں نے ایسی کسی بھی خبر کو افواہ قرار دیا ہے۔

اس وقت ان کے استعفے کی افواہ انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔

وہ خود بھی ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر ناکام ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026