پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لائیو ٹرانسمیشن رک گئی۔

پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

ابھی کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 14 رنز بنائے تھے کہ میچ کی ٹرانسمیشن رک گئی۔

میچ کی ٹرانسمیشن تقریباً 4 اوورز تک رہی جس کے بعد 8ویں اوور کی دوسری گیند پر دوبارہ ٹرانسمیشن بحال ہو گئی۔

پی ایس ایل9 میں میدان میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جاری رہا لیکن لائیو نشریات تکنیکی وجوہات بتا کر روک دی گئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں