• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.1°C

کراچی: گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، خاتون وکیل، شوہر زخمی

شائع اپ ڈیٹ
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون وکیل اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خاتون وکیل نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی وہ چلا رہی تھیں جب کہ شوہر عثمان ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے تھے۔

خاتون وکیل نے دعویٰ کہ انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خاتون نے ٹارگٹ کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026