نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے ضلع کہچری راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا جہاں فواد چوہدری بیٹی کو گود میں لے کر اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے، 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں