• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پی ٹی آئی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

شائع February 25, 2024
مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال— فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال— فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ملک میں انتشار یا افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ امداد رکوانے کی کوشش دوسری بار کی گئی اور بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا دعویٰ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا، مسلم لیگ(ن) کو پنجاب میں اکثریت ملی اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کریں گے اور عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں مینڈیٹ ملا ہے لیکن باقی تین صوبوں نے انہیں مسترد کردیا، اب پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کے آلائے کار ہوں گے، ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ملک میں صنعت، زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہے اور سب نے مل کر اسے گرداب سے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی نے انتشار یا افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024