اے این پی سینیٹر کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

26 فروری 2024
ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا — فوٹو: نادر گرامانی
ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا — فوٹو: نادر گرامانی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹرز نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی سے اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرد خان، سینیٹر داؤد خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے ملاقات کی۔

اے این پی کے سینیٹر داؤد خان، سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کی جانب سے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اے این پی نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی بھی موجود تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں